؞   دیوگاؤں: ٹرک کی زر میں آنے سے ایک کی موت، ایک زخمی
۱ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
دیوگاؤں (عبد الرحیم/حوصلہ نیوز): دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے بوڑھو بابا مندر کے قریب اتوار کی صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے ٹرک کی زر میں آنے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔
دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے تحت آنے والے بوڑھو بابا مندر جو بنارس اعظم گڑھ قومی شاہراہ پر چیوار گاؤں کے قریب واقع ہے۔ اتوار کی صبح سوا آٹھ بجے دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے ہی سارنگ پور رہائشی اشوک سنگھ ولد کیدار سنگھ (48 سال) اپنے گھر سے آٹو سے مندر کے پاس آے کچھ ہی دیر بعد انہیں کے گاؤں کے شیام دیو ولد دیو نندن (٤٥ برس) بھی اپنی بائیک سے آگئے۔ اشوک سنگھ ان کی موٹر سائیکل پر بیٹھ ہی رہے تھے کہ پیچھے سے کیراکت سے آرہے ٹرک نے اشوک سنگھ کو کچل دیا جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ شیام دیو کو زخمی حالت میں سی ایچ سی لال گنج بھیجا گیا۔ اشوک سنگھ کی لاش کو پولس اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور ٹرک کو کوتوالی بھیج دیا گیا۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.